اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینٹر اعظم سواتی کیخلاف آئی جی تبادلہ کیس کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سینٹر اعظم سواتی کیخلاف آئی جی تبادلہ خیال کل سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔عدالتی حکم پر قائم جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرچکی ہے،عدالت نے سی ڈی اے،اٹارنی جنرل، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اوراعظم سواتی کونوٹس جاری کر دیئے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں برطانیہ میں ہیں ،چیف جسٹس ثاقب نثار کل صبح7 بجے پاکستان پہنچیں گے۔