اسلام آباد: حکومت نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبے کادرجہ دینے کافیصلہ کر لیا ہے،گلگت بلتستان کوعبوری صوبے کادرجہ دینے کیلئے سمری کل وفاقی کابینہ میں پیش ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے گلگت بلتستان کوعبوری صوبے کادرجہ دینے کافیصلہ کر لیا ہے،گلگت بلتستان کوعبوری صوبے کادرجہ دینے کیلئے سمری کل وفاقی کابینہ میں پیش ہوگی۔وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپورسمری وفاقی کابینہ میں پیش کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری صوبے کادرجہ دینے سے گلگت بلتستان کواضافی اختیارات حاصل ہوں گے،کیونکہ اقوام متحدہ کی قراردادکے مطابق مکمل صوبے کادرجہ نہیں دیاجاسکتا،عبوری صوبے کادرجہ دینے کیلئے قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کرناہوگی اور اس کیلئے قومی اسمبلی کو 2 تہائی اکثریت درکارہوگی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کی تھی۔