لاہور : وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیاہے اور اس موقع پر تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورتمام شرکامیری پگڑی کے لعل ہیں، امن کیلئے سوچ کوبدلناپڑےگا۔اس موقع پر نوجوت نے غزل پڑھتے ہوئے عمران خان کی تعریف میں بھی شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ ”میر ایار دلدار عمران خان جیوے ۔ اپنے خطاب میں نوجوت سنگھ کا کہناتھا کہ ہماری کائنات ہماری جھولی میں ڈال دی گئی، مذہب کوسیاست اوردہشتگردی کے چشمے سے نہ دیکھاجائے،خود سے پہلے آپ کی بھلائی کی دعاکرتے ہیں، بہت نقصان ہوگیا،جنگل کی اس آگ کوکوئی بجھانےوالاہوناچاہیئے، جب بھی کرتارپورکی تاریخ مرتب ہوگی،پہلے صفحے پرعمران خان کانام ہوگا۔ نوجوت سنگھ نے اپنی تقریر کے دوران بابا بلے شاہ کا کلام بھی پڑھ کر سنایاان کا کہناتھا کہ بابانانک کافلسفہ جوڑنے کا ہے ہے توڑنے کا نہیں، وزیراعظم عمران خان اورپاک فوج کے افسروں نے وعدہ پورا کیا ، بہت خون خرابہ ہوگیا،بہت نقصان ہوگیا، خون خرابہ بندہوناچاہیے،امن آناچاہیے، دونوں حکومتوں کواحساس ہوناچاہیے کہ ہم نے آگے بڑھناہے ۔ان کا کہناتھا کہ جہاں دوست مل جائیں وہ دہلیز مقدس ہو جاتی ہے ،عمران خان کا مشکور ہوں ۔انہوں نے کہا کہ یہ معجزہ 73 سال میں نہیں ہوا وہ 3 سال میں ہو گیا ۔