نارووال: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گرونانک کے امن اورسلامتی کے سبق کوسمجھنے کی ضرورت ہے، بابا گرو نانک نے یہاں 18 سال عبادت میں گزارے، باباگرونانک نے اس جگہ محبت اوربھائی چارے کوفروغ دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتارپور راہداری کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپورراہداری سے باہمی فاصلے سمٹ جائیں گے،بھارتی سکھ زائرین کا فاصلہ تین سے چارکلومیٹررہ جائے گا،پاک بھارت تناو¿نے سکھ برادری کادیرینہ مطالبہ پوراکرنے سے روکے رکھا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی تقریب میں شرکت پرخوشی ہوئی ہے،بابا گرونانک نے امن اورمحبت کا پیغام دیا،اسلام مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے،باباگرونانک کاسحرانگیزکلام ہمارا باہمی سرمایہ ہے،کرتارپورراہداری کھولنے کا پوری دنیا نے خیرمقدم کیا۔