ناروال:  وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیاہے اور اس موقع پر انتہائی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے سدھو کو مخاطب کیا اور کہا کہ ” سدھواگرآپ پاکستان میں آکرالیکشن لڑینگے خصوصاً پنجاب میں توانتخاب جیت جائینگے۔ عمرا ن خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدھو پاکستان سے بھارت واپس گئے تو ان پر شدید تنقید کی گئی اور مجھے سمجھ نہیں آئی کہ ان پر تنقید کیوں کی گئی ،سدھو نے یہاں آکرکونسا جرم کیاہے؟جبکہ وہ تو دوستی کا پیغام لے کر آئے تھے ۔ عمرا ن خان کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کے عوام چاہتے ہیں دوستی ہو ۔ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں اور ان کی آپس میں جنگ نہیں ہو سکتی اور ایسا سوچنا ہی بیوقوفی ہے کیونکہ جنگ ہو گی تو کوئی بھی نہیں جیت سکتا تو پیچھے واحد راستہ دوستی کا رہ جاتا ہے ۔