اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر میں مظالم سے امن کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے بھارت یہ باور کرلے کہ کشمیر کو فوج سے فتح نہیں کیا جاسکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ واحد راستہ امن ہے اور دروازے امن کیلئے بنائے ہیں لیکن کشمیر میں مظالم سے امن کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے۔کشمیر میں پاکستان کی حمایت بہت زیادہ ہے،ہندوستان کشمیر پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہتا ہے لیکن بھارت یہ باور کرلے کہ کشمیر کو فوج سے فتح نہیں کیا جاسکتا، پاکستان اور بھارت کشمیر پر تین جنگیں لڑ چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمارے جسم کا حصہ ہیں ، انہیں جب تکلیف ہوتی ہے تو ہمیں درد محسوس ہوتا ہے۔ کشمیریوں سے ہمارا دل کا رشتہ ہے، کشمیر کا معاملہ انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔