بہاولپور:  فیس بک نے جہاں کئی پاکستانی لڑکوں کو امریکی حسیناﺅں کی زلفوں کا اسیر کیا وہیں قومی کرکٹرز بھی امریکی حسیناﺅں کی زلفوں کے جال میں پھنسنے لگے ہیں۔ قومی بلائنڈ کرکٹر صبیب الرحمان نے فیس بک پر دوست بننے والی امریکی لڑکی سے شادی کرلی۔بہاولپورون یونٹ سٹاف کالونی کے رہائشی دولہا صبیب الرحمان کی امریکن لڑکی برٹنی منٹگمری سے فیس بک پردوستی ہوئی اورپھریہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔ صبیب الرحمان کی محبت میں برٹنی نے دو سال قبل  2016 میں ہی اسلام قبول کرلیا تھا جبکہ وہ بدھ کے روز شادی کیلئے پاکستان آئیں ۔ دونوں کی جمعرات کے روز بہاولپورون یونٹ سٹاف کالونی میں نکاح کی سادہ مگر پروقار تقریب ہوئی جس میں انہوں نے نئی زندگی کا سفر شروع کردیا۔امریکن دلہن برٹنی منٹگمری اور پاکستانی دولہاصبیب الرحمان دونوں سپیشل پرسن ہیں ۔ دونوں ہی جزوی طورپر بلائنڈ ہیں۔ صبیب الرحمان قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔