شیخوپورہ: موٹروے پولیس کا 5 روزہ سپورٹس فیسٹیول جمعہ کے روز ختم ہو گیا۔ ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں 100 میٹر کی ریس میں آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ ہارگئے۔موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں 5 روزہ سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، فٹ بال،کبڈی رسہ کشی،دوڑ،نشانہ بازی سمیت 21 گیمز شامل تھیں ، موٹروے پولیس کا حوصلہ بڑھانے کے لیے آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ،ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز نے بھی 100 میٹر کی دوڑ میں حصہ لیا جو ڈی آئی جی احمد ارسلان نے جیت لیا ،فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔