اسلام آباد : سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز زبان اور ٹویٹر سے خاموش ہیں لیکن ان کا سوشل میڈیا سیل ایکٹو ہے اور مریم نواز کی ہدایات بھی چل رہی ہیں ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ مریم نواز آج کل ٹویٹ نہیں کرتی لیکن جب وہ ایکٹو تھیں تو سب کو معلوم تھا کہ وہ سوشل میڈیا سیل چلا رہی تھیں لیکن ابھی بھی ان میں سے بہت سے لوگ ایکٹو ہیں۔ جن اداروں کے بارے میں آج کل نوازشریف خاموش ہیں تو مریم نواز کا سوشل میڈیا سیل کام کر رہاہے ۔ بہت سے جعلی اکاﺅنٹ سے پاکستان کے اداروں کیخلاف اور سیاسی مخالفوں کیخلاف پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ مریم نواز کا سوشل میڈیا سیل کام کررہاہے اور میں یہ بہت ہی وثوق سے کر رہا ہوں اور میرے پاس اس کے ثبوت بھی موجود ہیں ، سوشل میڈیا سیل کے اکثر لوگ ملک کے اندر اور باہر سے اسے چلا رہے ہیں ۔ حامد میر کا کہناتھا کہ مریم نواز کی زبان اور ٹویٹر خاموش ہے ہے لیکن ان کی ہدایات چل رہی ہیں اور ان کا سوشل میڈیا سیل ابھی بھی ایکٹو ہے ۔