لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ گورنرہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں،ہم نے100دن کی کارکردگی بتانے کاوعدہ کیا تھا۔ چودھری سرور نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال حکومت کرنے والے خود کوعوام کے سامنے پیش نہ کرسکے،کچھ لوگوں نے خود کوقوم کے سامنے پیش نہیں کیا،ان کاکہناتھا کہ وعدہ کیا تھا ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے،کرپشن کی کوئی بھی شکایات ہے تو عوام سامنے لائیں ۔ گورنر پنجاب چودھری سرورنے کہا کہ تعلیم،صحت سمیت تمام شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں،ہماری معاشی پالیسیوں کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔