لاہور: وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی اور چیئرمین واپڈا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ڈیمز کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ مسائل حل کرنے کےلئے بھر پوراقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم نے ملکی معاملات کی درست سمت کاتعین کردیا،ان کا کہناتھا کہ حکومت نے کرپشن سے پاک نظام دیاہے،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا ملک اورعوام کے مفادمیں ہے۔ دریں اثنا وفاقی وزیرفیصل واوڈانے چیئرمین واپڈامزمل حسین میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیمزکی تعمیرمیں وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے،پانی ہمارے لئے لائف لائن ہے،ذخائرسے متعلق غفلت نہیں ہوگی،چیئرمین واپڈا نے کہا کہ بھاشااورمہمندڈیم پرآئندہ سال کام شروع ہوجائےگا۔