2.0 نے 7 دن میں 500 کروڑ کما کر ریکارڈ قائم کردیا

ممبئی: بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم’2.0‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 500 کروڑ کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارت  کی مہنگی ترین فلم’2.0‘ کا سفر کامیابی سے جاری ہے، فلم نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم میں شامل اور 2.0 کے ہندی ورژن کی تشہیر کررہے پروڈیوسر کرن جوہر نے ٹوئٹرپر فلم کی آمدنی شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میگا بلاک بسٹر فلم 2.0 نے دنیا بھر سے 500 کروڑ کی کمائی کرکے تاریخ رقم کردی۔‘ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن کے 2.0 کے ساتھ اشتراک کو خوش آئند قرار دیا۔

باکس آفس انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق فلم ’2.0‘ کے ہندی ورژن نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 132 کروڑ سے زائد کمائے جب کہ دیگر زبانوں میں 64 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ تاہم اگر ’2.0‘ اور ’باہوبلی2‘ کےہندی ورژن کا پہلے سات دنوں موازنہ کیا جائے تو اکشے کمار اور رجنی کانت کی فلم ’2.0‘، ’باہو بلی2‘ سے پیچھے رہ گئی۔ ’باہو بلی2‘نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 247 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

View this post on Instagram

#2Point0 sets new benchmarks… * Is now second highest grossing *Hindi dubbed* film, surpassing *lifetime biz* of #Baahubali [first part]. * Rajnikanth’s highest grossing film ever [#Hindi]. * Will emerge Akshay Kumar’s highest grossing film today [Thu; Day 8]. HINDI version. #2Point0 continues its winning streak… Maintains a super-strong hold on weekdays… Thu 20.25 cr, Fri 18 cr, Sat 25 cr, Sun 34 cr, Mon 13.75 cr, Tue 11.50 cr, Wed 9.50 cr. Total: ₹ 132 cr. India biz. Note: HINDI version.

A post shared by Taran Adarsh (@taranadarsh) on

Source: Urdu Reporter

The post 2.0 نے 7 دن میں 500 کروڑ کما کر ریکارڈ قائم کردیا appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.