پریانکا چوپڑا نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کردیا

ممبئی: حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے بعد اپنانام تبدیل کرلیا۔

امریکی گلوکارنک جونز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی سابق ملکہ حسن اوربالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ ’جونز‘ کا اضافہ کرلیا، پریانکا کا اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کے نام کا اضافہ کرنا ظاہرکرتا ہے کہ اب وہ ’مسز جونز‘ بن کر اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فی الحال ان کی ہنی مون کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے کیونکہ اس پورے مہینے ان کا پورا شیڈول بہت سخت  ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز کے استقبالیے کی تقریب 15 یا 16 دسمبر کو ممبئی میں منعقد کی جائے گی جس میں تمام بالی ووڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔

Source: Urdu Reporter

The post پریانکا چوپڑا نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کردیا appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.