کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقے سوپورمیں بھارتی فوج نے ایک بار پھربربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے محاصرے کے دوران کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا گیا۔

محاصرے کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ حریت رہنماؤں کی کال پرشہادتوں کے خلاف وادی بھرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری کا کہنا ہے کہ کشمیری نسل در نسل آزادی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور اب ہمیں بیانات اور تقریروں سے آگے نکل جانا ہوگا،میں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک ماڈل بنایا ہے جس میں مسئلہ کشمیر کا حل شمالی آئرلینڈ اور برٹش طرز پر ہیں اس ماڈل کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغازکیا جائے اور اسی ماڈل کے تحت تمام گروپس کے ساتھ مذاکرات شروع کیے جائیں

The post مودی سرکار نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنادیا۔۔ appeared first on Din News.