ملتان : ملتان ریجن میں کریمینلز کی کوئی جگہ نہیں ۔وسیم احمد خان بچے کے لواحقین کی ریجنل پولیس آفسیر اور پولیس ٹیم کو دعائیں ۔ تفصیل کے مطابق مدعی مقدمہ علی شیر نے پولیس کو درخواست پیش کی کہ اس کے بیٹے وقاص بعمر12 سال کو اغواء کرلیا گیا ہے جس پر مقدمہ نمبر 606/18 بجرم 363 ت پ مورخہ 14-09-18 تھانہ مخدوم رشید درج ہوا۔ 2 ماہ قبل بچے کے لواحقین بچے کی برآمدگی کے سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسرکے پیش ہوئے جنہوں نے سٹی پویس آفیسر ملتان ،ایس پی صدر ملتان ،ڈی ایس پی مخدوم رشید اور ایس ایچ او مخدوم رشید کو ملزم کی گرفتاری اور بچے کی برآمدگی کا ٹاسک دیا اور روز مرہ بنیادوں پر کی گئی کاروائی کی مانیٹرنگ شروع رکھی۔ آخرکار ریجنل پولیس آفسیر ملتان اور ٹیموں کی کوششیں رنگ لے آئیں ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور حاصل ہونے والی معلومات کے نتیجہ میں بچے کو کراچی سے برآمد کر لیا گیا ۔آج مورخہ 25-12-18 کو ریجنل پولیس آفس میں بچہ لواحقین کے حوالے کیا گیا بچے کے لواحقین نے پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا ۔مزید برآں ریجنل پولیس آفسیر کی طرف سے ایس ایچ او مخدوم رشید ،ہیڈ کا نسٹیبل عامر صیام اور کانسٹیبل عاصم کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ۔