ڈی آئی خان: ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی معا شی پالیسیو ں کا خلاصہ مرغی ،انڈے اور کٹے کی صورت میں سامنے آ یا ہے، مو جو د ہ حکمران اسرائیل کو تسلیم کر نے کے در پے ہیں،آسیہ ملعو نہ اور نا مو س رسالتﷺ  قانون کو تبدیل کرنے کے حوالے سے دینی جماعتوں کے سوا کوئی سیاسی جماعت ہمارا ساتھ نہیں دے رہی،  پاکستا ن کے اسلامی تشخص اور اسلامی قوانین کے خلاف سا زشو ں کو ناکام بنا ئیں گے ،مختلف شہرو ں میں کامیا بی کے بعد اب 27 جنور ی کو ڈی آ ئی خا ن میں عظیم الشا ن ملین مارچ ہو گا۔ملین مارچ کی تیار یو ں کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مذہبی شناخت کو ختم کر کے ملک کوسیکولربنانے کےلئےبڑے پیما نے پر کام ہو رہا ہے،عالمی سطح پر اس کے لئےجعلی مینڈیٹ والی حکومت کو استعمال کیا جا رہا ہے، قادیانیو ں نے بھی عمرا نی حکومت آنے پر لند ن میں خو شیا ں منا ئی ہیں،حکومت بعض علما ء  کو بھی اپنے ساتھ ملا رہی ہے لیکن جے یو آ ئی اکیلے ہی ان سا زشو ں کو اللہ کی نصر ت اور عوام کی طاقت سے نا کام بنا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتو ں کو سکو لو ں میں اسلامیا ت پڑھا نے کی اجازت دینے کے پیچھے قا دیا نیو ں کیلئے راہ ہموار کر نا ہے، سینما ؤ ں کے ذریعے پاکستان میں انڈین کلچر کو فرو غ دینا ہے، 50 لاکھ گھربنا نے کی بجا ئے لو گو ں کے گھرو ں کو گرا یا جا رہا ہے، اس موجو د ہ حکومت کی معا شی پالیسیو ں کا خلا صہ مر غی انڈ ے اور کٹے کی صورت میں آ یا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگا ئی کی چکی میں پیسا جا رہا ہے تا کہ ان کی آواز کو دبا یا جا سکے،اسرائیل کو تسلیم کر نے کے لئے منصو بہ بندی کی جا رہی ہے،ریا ست مدینہ بنا نے والو ں کو پتہ ہو نا چاہیے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے آخر ی ایا م میں یہو دیو ں کو جزیر ۃ العرب سے نکا لنے کا حکم دیا ۔