اسلام آباد: شہباز شریف کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔ شہبازشریف کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا آج پہلا اجلاس دوپہرمیں ہوگا۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبردومیں ہوگا۔ اجلاس میں نیب اورایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے حکام بھی موجود ہوں گے۔اجلاس میں مختلف امورپربات کی جائے گی جب کہ پہلے دن کمیٹی ونگ قواعد و ضوابط اورطریقہ کارپرارکان کوبریفنگ دے گا۔ وزارت توانائی کا پاورونگ بجلی کی صورت حال پرپی اے سی کو آگاہ کرے گا۔ اجلاس آج سے یکم جنوری 2019 تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کے سلسلے میں نیب کی حراست میں ہیں لیکن قائم مقام اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیئے گئے ہیں، جس کے بعد وہ اجلاس کی آج صدارت کرسکیں گے۔ پروڈکشن آرڈرکی کاپی چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اورمتعلقہ حکام کو بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔