ملتان (صفدرعلی بخاری سے ) ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان ریجن نےایس ایچ او کو عوام لناس کے مسائل سننے کا پابند کردیا ۔ تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفسیر وسیم احمد خان ملتان ریجن ملتان ،وہاڑی ،خانیوال اور لودھراں کے 79 ایس ایچ او  کو پابند کر دیاہے کہ وہ عوام الناس کے مسائل کے حل کے لئے روزانہ 2 گھنٹے تھانے حاضر رہ کر ان کے مسائل سنیں گے اور ان کو حل کریں گے ۔اس سلسلے میں ضلعی پولیس سر براہان کو پہلے ہی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ملتان ،وہاڑی اور لودھرں کے ایس ایچ او  شام 04 تا 06 بجے تھانے حاضر رہیں گے جبکہ خانیوال کےایس ایچ او  سہ پہر 03 بجے سے شام 05 بجے تک اپنے اپنے تھانے میں موجود رہیں گے ۔ریجن کے ایس ایچ او  کی حاضری یقینی بنانے کے لئے ریجنل پولیس آفس میں کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ریجنل پولیس آفسیر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خود تھانے آکرایس ایچ او سے ملیں ۔وہ آپ کا مسئلہ حل کرے گا ،کسی سفارش یا دیگر ذرائع استعمال کرنے سے گریز کریں ،ملتان ریجن پولیس آپ کے مسائل کے حل کے لئے کوشان ہے ۔ دریں اثناء ریجنل پولیس آفسیر نے کہا ہر جمعتہ المبارک کوایس ایچ او  ، اورSDPO’s اور سینئر پولیس افسران کو لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے مساجد میں جانے کابھی پابند کر دیا ہے جو کہ کمیونٹی پالیسنگ ،امیج بلڈنگ ،جرائم اور مجرمان کے خلاف شعور بیداری کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو رہا ہے ۔بیٹ سسٹم کو REVIVE کیا گیا ہے جس کے تحت بیٹ افسران بیٹ بکس اور کریمینل بکس کی تکمیل کرتے ہوے جرائم اور مجرموں کی سر کوبی کریں گے ۔مزید ملتان ریجن میں ٹھیکری پہرہ کو بھی فعال کر دیا گیا ہے ۔