9

داغستان؛ ہزاروں افراد کا احتجاج، اسرائیل سے آنے والے طیارے پر دھاوا بول دیا

ماکاچ کلا: داغستان میں ہزاروں افراد نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق داغستان میں ہزاروں مظاہرین سیکورٹی رکاوٹیں توڑتے ہوئے دارالحکومت ماکاچ کلا  ائیرپورٹ میں داخل ہوگئے اور اسرائیل سے آنے والےروسی طیارے پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے تل ابیب سے آنے والی پرواز میں اسرائیلی شہریوں کی تلاش میں مسافروں کے پاسپورٹ اور فون چیک کیے اوریہودی ہونے کے شبے میں ایک مسافر کو گھیر لیا۔ پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں