ملتان : ریجنل پولیس آفسیر وسیم احمد خان سے ملتان ریجن ملتان وہاڑی ،لودھراں اور خانیوال سے نئے پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز نے میٹنگ کی ۔میٹنگ میں نئے پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو ریجنل پولیس آفیسر نے مبارک باد پیش کی ۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفسیر نے کہاکہ یہ ترقی اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے ۔آپ لوگوں پر پہلے سے زیادہ ذمہ داری عائد کی گئی ہے ۔آپ نے اپنے فرائض منصبی ایمانداری،دیانتداری اور فرض شناسی سے سر انجام دینے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھلایا جا سکتا آپ لوگوں نے بھی انہی کے نقش قدم پر چلنا ہے اور انہیں زندہ رکھنا ہے تاکہ پولیس کا مورال بلند ر ہے ۔آخرمیں انہوں نے کہا کہ اب روایات تبدیل ہو چکی ہیں ترجیحات بھی بدل گئی ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو اتنی طاقت دی ہے جو کسی کے پاس نہیں ہے اس طاقت کا استعما ل مظلوم لوگوں کی خدمت کے لئے کرنا ہے اور قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نپٹنا ہے ۔ آپ نے ایک اچھا ایڈمنسٹریٹر آفیسر بننا ہے ہر کام کا فالواپ ضرور لیں کسی بھی کام کے ٹارگٹ پہنچنے کے لئے فالو اپ ضروری ہے اپنے آپ کو وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالیں روایات کے پیچھے نہ پڑیں پیشہ وارانہ فرائض کی احسن طریقے سے ادائیگی کو اپنا نصب العین بنائیں