اسلام آباد:  حکومت نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کردیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بتا یا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں تیز ترین شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے، صرف 60 دن میں ایک لاکھ شکایات کو نمٹایا گیا ہے۔وزیراعظم نے شہریوں سے اپیل کی وہ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کا استعمال کریں، پی ایم ڈی یو کے ذریعے شکایات پر مناسب جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ دو روز قبل سٹیزن پورٹل کے اعدادو شمار جاری کیے گئے تھے، دو ماہ کے قلیل عرصے میں پورٹل پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، پورٹل پر اب تک موصول شدہ شکایات کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 6 سو 67 ہے۔