اسلام آباد :  پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاہے ک میری دس سے بارہ ایم این اے سے ملاقات ہوئی ہے جو تحریک انصاف کی حکومت سے تنگ ہیں ، اگر تحریک انصاف نے سندھ میں کوئی ایسی حرکت کی تو ان کی تو اپنی حکومت بہت کم اکثریت پر کھڑی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ میری دس سے بارہ ایم این اے سے ملاقات ہوئی ہے جو تحریک انصاف کی حکومت سے تنگ ہیں ، اگر تحریک انصاف نے سندھ میں کوئی ایسی حرکت کی تو ان کی تو اپنی حکومت بہت کم اکثریت پر کھڑی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ ہماری سیاست کا ایک پہلو یہ ہے کہ لوگ پیراشوٹ کے ذریعے آجاتے ہیں جو افسوسناک ہے ، کسی بھی پارٹی کی قیادت کوایسے لوگوں سے اجتناب کرنا چاہئے اور ان کو پارٹی میں نہیں لیناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بات کیوں کی جاتی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مستعفی ہو ، یہ کیوں نہیں کہا جاتا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے پی استعفیٰ دیں؟ احتساب سب کا ہوناچاہئے ۔