مردان: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی حالت دیکھ کرروناآتاہے،ن لیگ اورپیپلزپارٹی باریاں لےکرآتی ہیں،تیسری سیاسی قوت بنانا ہوگی۔سابق صدر پرویز مشرف نے مردان میں ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں، ملک میں ہروقت افواہیں پھیلائی جاتی ہیں،10سال سے ملک کو دیکھ رہاہوں،پاکستان کی حالت دیکھ کررونا آتاہے۔