اسلام آباد: منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی نے نئی سفارشات عدالت میں جمع کرادیں ،رپورٹ میں آصف زرداری، فریال تالپور اوراومنی گروپ کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کردی۔ جے آئی ٹی نے بلاول ہاﺅس کراچی و لاہوراورزرداری ہاﺅس اسلام آباد ،آصف زرداری کی نیویارک اور دبئی کی پراپرٹیز،بلاول ہاﺅس کراچی کے پانچوں پلاٹس ،اومنی گروپ کی شوگر ملز،زرعی کمپنیزاور توانائی کمپنیز کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کی ہے۔ رپورٹ میں کہا ہے کہ زرداری اوراومنی گروپ نے اثاثے بنائے قرضوں میں بے ضابطگیاں کیں ،دونوں گروپس نے حکومتی فنڈز میں بے ضابطگیاں کیں اور کمیشن لیا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں گروپس نے غیرقانونی پیسہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرداری اوراومنی گروپس کے مختلف کمپنیوں کے تحت رکھے گئے اثاثے منجمد کئے جائیں ،احتساب عدالت کے فیصلے تک ان اثاثوں کو منجمد رکھا جائے ،کہیں ایسا نہ ہو یہ اثاثے بیرون ملک منتقل ہو جائیں ۔