کراچی : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو طبیعت ناسازی پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو سینے میں انفیکشن کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا،نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کو ضیاالدین ہسپتال کلفٹن منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے