ایشیا انڈر14 جونیئر ٹینس، پاکستان کے حامد اسرارنے ڈبلزٹائٹلز قبضے میں کرلیا

 لاہور:  پاکستان کے حامد اسرار گل نے آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 14 جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تھائی لینڈ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں ہفتے کومنعقدہ بوائز انڈر 14 ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے حامد اسرارگل نے اپنے بنگلہ دیشی ساتھی کھلاڑی حسین محمد رومان کے ہمراہ شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے عامر علی اور کیسرا رحمانی پر مشتمل ایرانی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور6-1 سے مات دی۔

دریں اثنا چیمپئن شپ ڈراز کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں محمد حذیفہ اور حامد اسرار گل کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی ہے، دونوں کھلاڑی منگل کو دوسرے راؤنڈ سے مہم کا آغاز کریں گے جبکہ حسن علی کو پہلے راؤنڈ میں تاجکستان کے کھلاڑی کا چیلنج درپیش ہو گا، پاکستانی خاتون پلیئرکھلاڑی شیزا گرلز انڈر 14 ایونٹ میں پہلے راؤنڈ میں نیپالی کھلاڑی کے مدمقابل ہوں گی۔

Source: Urdu Reporter

The post ایشیا انڈر14 جونیئر ٹینس، پاکستان کے حامد اسرارنے ڈبلزٹائٹلز قبضے میں کرلیا appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.