لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھکر میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بھکر شائستہ ندیم سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی پی او کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کو گرفتاری کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے