دبئی میں بھارتی شائقین فٹبال کوپنجرے میں قید کرنے والا شخص گرفتار

 دبئی:  دبئی میں بھارتی شائقین فٹبال کو پرندوں کے پنجرے میں قید کرنے والے مقامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں جمعرات کو یو اے ای اور بھارت کے درمیان میچ کے موقع پر ایک شخص اپنے ملازمین کو پنجرے میں قید کرتا اور ان سے پوچھتا ہے کہ کون سی ٹیم جیتے گی، جب وہ بھارت کا نام لیتے ہیں تو انھیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا اور جب وہ یو اے ای کی حمایت کرتے ہیں تو انھیں چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس غیر انسانی حرکت پر حکام نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

Source: Urdu Reporter

The post دبئی میں بھارتی شائقین فٹبال کوپنجرے میں قید کرنے والا شخص گرفتار appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.