بابراعظم گیند پسلیوں میں لگنے کے باوجود خطرناک انجری سے بچ گئے

 لاہور:  بابر اعظم اچانک اچھلنے والی گیند پسلیوں میں لگنے کے باوجود خطرناک انجری سے بال بال بچ گئے۔

نوجوان بیٹسمین نے ابھی اننگز کا آغاز کیا اور کھاتہ کھولنے کی کوشش میں تھے کہ اولیور کی ایک گیند گڈ لینتھ سے اچانک اٹھی، بابراعظم بچنے کی کوشش میں ناکام ہوئے اور گیند پسلیوں پر لگنے کے بعد پچ پر گر پڑے، طبی امداد کیلیے فزیو کو بلانا پڑا، نوجوان بیٹسمین نے اسی اوور میں 2 چوکے جڑ کر اپنا اعتماد بحال کیا۔

Source: Urdu Reporter

The post بابراعظم گیند پسلیوں میں لگنے کے باوجود خطرناک انجری سے بچ گئے appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.