مانچسٹر(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)موومنٹ آف اوورسیز پاکستانیز برطانیہ کے مطالبے دوہری شہریت رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں ملازمت دی جائے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 48گھنٹے میں موسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔علاوہ ازیں باقی تمام مطالبات ون بائے ون حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔گذشتہ روز صدرموومنٹ آف اوورسیز پاکستانیز برطانیہ چوہدری گلفار سردار نے وفد کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی اور انہیں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پیش کئے جن میں اہم ترین مسائل دوہری شہریت رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں جاب مہیا کرنا،اغواء برائے تاوان،اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں کو قبضہ مافیاسے واپس دلاناجیسے اہم مسائل شامل تھے۔جس پر دونوں راہنماؤں نے ان مسائل کوواپس جا کر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے گوش گزار کرنے کی یقین دہانی کراوئی جس کی پہلی کامیابی عمران خان نے دوہری شہریت کے حامل افراد کو پاکستان میں جاب دلانے پر رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے48گھنٹوں میں مسودہ تیار کرنے کا حکم جاری کر دیا اور باقی تمام مسائل ایک ایک کر کے حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی جس پر صدرموومنٹ آف اوورسیز پاکستانیز برطانیہ چوہدری گلفار سردار اسماعیلہ اور چیئر مین چوہدری خالق دیتووال نے اپنے مطالبات تسلیم ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کرنے والے وفد میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عنصر حیات،لیگل ایڈوائزر بیرسٹر افضال انور،فنانس سیکرٹری چوہدری ساجد علی،نائب صدر چوہدری اشفاق ٹوپہ،چوہدری ثاقب علی،چوہدری ساجد علی،راجہ ظہیر احمد،ملک فیصل اقبال،ناصر گوندل،ہمایوں خان،چوہدری غضنفر سردار اسماعیلہ،چوہدری گلزار احمد،پروفیسر مختار،چوہدری محمد افضل کمالہ شامل ہیں۔