نیویارک(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)صدر پاکستان تحریک انصاف نیویارک چوہدری پرویز ریاض امرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی ملک پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہو چکاتھا وزیراعظم عمران خان نے کڑا احساب کرکے سابق حکمرانوں اور لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر قرض اتارنے کی مہم شروع کی ہوئی اس سے ان کی نیندیں حرام ہو گی ہیں چوہدری پرویز ریاض امرہ نے کہا کہ عمران خان سے عوام کو جو امیدیں تھیں وہ ان پر پورا اتریں گے ہماری معیشت کو سب سے زیادہ نقصان سابق حکمرانوں کی کرپشن بدعنوانی نے پہنچایا ہے کرپشن کا خاتمہ کرکے ترقی کا خواب دیکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے برابر ہے۔