ساتھی کھلاڑی پر پستول تان لینے والے کرکٹر کودوبارہ کھیلنے کی اجازت

 کیپ ٹاﺅن:  میچ کے موقع پر ساتھی کھلاڑی پر پستول تان لینے والے کرکٹر قاسم ایڈمز کو دوبارہ کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔

کرکٹر قاسم ایڈمز نے گزشتہ برس نومبر میں 3 روزہ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر اپنے ہی ٹیم ساتھی گیوون کرسٹیان پر پستول تان لیا تھا، جس کی وجہ سے ان پر کرکٹ کے دروازے بند کردیے گئے تھے تاہم اب انھیں کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل چکی البتہ وہ مزید کچھ فرسٹ کلاس اور لسٹ اے میچز نہیں کھیل پائیں گے۔

Source: Urdu Reporter

The post ساتھی کھلاڑی پر پستول تان لینے والے کرکٹر کودوبارہ کھیلنے کی اجازت appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.