ایمسٹرڈیم (ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)نائب صدر پی ٹی آئی کشمیر ہالینڈراجہ قمر زیب خان اپنے یورپین وفد (ر) کیپٹن راجہ اعجاز قیصر ، محمد اجمل ثانی اور چوہدری گلزار احمد کے ہمرہ 14جنوری بروزسوموار کو لندن کے 2 روزہ دورے ہوں گے اپنے دورہ کے دوران معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورسز سید ذوالفقار عباس بخاری سے ملاقات کریں گے۔ ان کے ایجنڈے میں شامل ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستان میں داخلے اور اخراج کے عمل کو آسان بنانے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایئرپورٹ پر موجود سہولیات کا جائزہ اور امیگریشن کاؤنٹرز پر قطاروں کا نوٹس لینا شامل ہے۔