اسکاٹ لینڈ(ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام)دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے بس کشمیریوں پر انڈین فوج نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے اقوام متحدہ سمیت عالمی دنیا کی خاموشی معنی خیز ہے، بچے بوڑھوں اور خواتین سمیت سب کا قتل عام جاری ہے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر کون آواز اٹھائے گا آج مسلمانوں کو ہی ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دہشت گردی کا الزام بھی مسلمانوں پر لگایا جا رہا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کشمیریوں مسلمانوں پر ظلم و ستم بند کروائے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے فوج کو واپس بلانے پر مجبور کرے ۔