لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید شہباز شریف کے خلاف کیس کی سماعت کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف درخواست جاوید اقبال قاضی کی طرف سے دائرکی گئی ہے۔ درخواست میں وزیراعظم عمران خان، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ احتساب کا عمل شفافیت کی بنیاد پر انجام دیا جاسکتا ہے۔ کرپشن کے الزامات میں گرفتار ملزم کو کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنایا جاسکتا۔ شہباز شریف نیب اور دیگر احتساب کرنے والے اداروں کی بے توقیری کرتے ہیں۔ شہباز شریف بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نیب،ایف آئی اے ودیگر اداروں کو طلب کرکے دباؤ میں لاسکتے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ عدالت شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔

The post شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کیخلاف درخواست appeared first on Din News.