ابوالاثر حفیظ جالندھری 14جنوری 1900کو بھارت کے علاقے جالندھر میں پیدا ہوئے اور آزادی کے بعد انہوں نے لاہور نقل مکانی کر لی۔ حفیظ جالندھری معروف شاعر اور نثر نگار تھے ان کی شاعری مذہبی ،حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی۔
جالندھری کی روح مجاہد کی اور دل شاعر کا تھا۔آپ کی تخلیقات میں قومی ترانہ ہی نہیں بلکہ اسلام کی منظوم تاریخ ’’شاہنامہ اسلام ‘‘ جیسا انوکھا شاہکار بھی ہے جبکہ آزاد کشمیر کا قومی ترانہ ’وطن ہمارا آزاد کشمیر‘بھی حفیظ جالندھری نے ہی تحریر کیا۔
حفیظ جالندھری نے تحریک آزادی میں بھی بھر پور انداز میں حصہ لیا، انہوں نے آزادی کی تحریک کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی انقلابی شاعری کو ذریعہ بنایا۔ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پرانہیں تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
حفیظ جالندھری 21دسمبر1982کو 82 بر کی عمر میں انتقال کر گئے مگر چاہنے والوں کے دلوں کو آج بھی ان کی شاعری گرما دیتی ہے۔

The post قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا آج118 واں یوم پیدائش appeared first on Din News.