فائل فوٹو اسلام آباد:چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ نظام انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے امن کی ضمانت ہوتا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں پولیس اصلاحات سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان  ثاقب نثار نے کہا کہ پولیس اصلاحات پر زیادہ کام  نہیں کرسکے، نظام انصاف کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار کا مزیدکہنا تھا کہ اے ڈی خواجہ کیس سے قبل پولیس اصلاحات پر دھیان نہیں دیا گیا، نظام انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے امن کی ضمانت ہوتا ہے،پولیس اصلاحات سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں ہے۔

The post نظام انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے امن کی ضمانت ہوتاہے،چیف جسٹس appeared first on Urdu News Room.