سونا 500 روپے مہنگا، نرخ 67400روپے تولہ ہوگئے

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1295 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 67400 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 57771 روپے ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 880 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 754 روپے 45 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

Source: Urdu Reporter

The post سونا 500 روپے مہنگا، نرخ 67400روپے تولہ ہوگئے appeared first on Urdu News – Pakistan's Number One Urdu News, Cricket News Website.