لاہور:  اداکارہ ندا چوہدری 13جولائی سے نیلم تھیٹر عارفوالا میں پرفارم کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج کے نامور ڈرامہ پروڈیوسر نجم زیدی نے اداکارہ ندا چوہدری کو اپنے نئے اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کیا ہے جو 13جولائی سے عارفوالا کے نیلم تھیٹر میں شروع ہو گا ۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ جب ندا چوہدری عارفوالا میں اپنی رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی ۔ ڈرامے کی رائٹر ناہید خانم ،پروڈیوسر نجم زیدی اور خالد گجر ہیں ۔