لاہور: باربی ڈول کے نام سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی پہلی فلم ’’شور شرابا ‘‘ کی کامیابی کے بعد انہیں فلم پروڈیوسر ایم عمران نے اپنی نئی فلم میں ہیروئن کیلئے کاسٹ کر لیا ۔اس ضمن میں رابی پیرزادہ اور ایم عمران کے درمیان تحریری معاہدہ ایک دو روز میں ہو جائے گا ۔ذرائع کے مطابق فلم میں رابی پیرزادہ کے مد مقابل ہیرو کے لئے احسن خان اور فہد مصطفی کے نام زیر غور ہیں ،فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ سے شروع ہو گی۔