فیصل آباد: فیصل آباد میں ایکسپریس وے پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے،زخمیوں کو الائیڈہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایکسپریس وے پر حادثہ ٹرک اورٹریلرکے سڑک پرکھڑی وین سے ٹکرانے کے باعث ہوا،جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے،حادثے کے بعد کنٹینراور ٹرک نہر میں جا گرے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،4 گھنٹے کی کوشش کے بعد کنٹینراور ٹرک کو نہر سے نکال لیا گیا۔