لاہور:  نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی پہلی اورآخری ترجیح انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بناناہے ۔نگران حکومت مکمل طورپر غیر جانبداراورغیر سیاسی ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے آج وزیراعلیٰ آفس میں غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت صرف صاف ،شفاف اورغیر جانبدارانتخابات کرانے کیلئے آئی ہیں اورصاف اورشفاف الیکشن کرانے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایاجارہا ہے۔ووٹرز پرامن اور آزادانہ ماحول میں ووٹ کا سٹ کرنے کا موقع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کوانتخابات میں حصہ لینے کیلئے یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔نگران حکومت امن عامہ کی صورتحال کوبہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہر طرح کے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا پرامن اور غیر جانبدار انعقاد قومی ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا کریں گے۔ہم پر جو اخلاقی اور قومی ذمہ داری عائد ہوئی ہے، اس میں سرخروہو کر جائیں گے۔ اس موقع پرنگران صوبائی وزیر خزانہ و قانون ضیاء حید ررضوی بھی موجود تھے ۔