اسلام آباد(عباس ملک سے )سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیلیں تیار کرلیں۔ خواجہ حارث نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کیخلاف اپیلیں تیار کیں۔ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کوآج پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے وکالت ناموں پر دستخط کر دیئے۔ وکلاء4 نے مشورہ دیا ہے کہ 10 دن میں اگر پاکستان واپس نہ آئے تو ریلیف ملنا مشکل ہے۔ ادھر کیپٹن صفدر گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں، نواز شریف کے گرین سگنل کا انتظار کر رہے ہیں۔