فیصل آباد: ایکسپریس وے گٹ والا کے قریب کنٹینر گاڑی کو کچلتا ہوا نہر میں جاگرا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فیصل آباد میں ایکسپریس وے پر کنٹینر نے گاڑی کو ٹکر ماری اور گاڑی کو کچلتا ہوا نہر میں جا گرا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں کیری ڈبے کا ڈرائیور اور کنٹینر کے کیبن میں بیٹھے 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیوں کے دوران کنٹینر کو نہر سے نکال لیا اور زخمی ہونے والے 2 افراد کو طبی امداد کے لیے فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔