اسلام آباد(عباس ملک سے ) سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف اورمریم نواز نے کچھ نہیں کیا، اگرانہوں نے کچھ کیا ہوتا تووطن واپسی کا اعلان نہ کرتے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیصلے میں نواز شریف کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور اسی لیے سابق وزیراعظم مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے جمعہ کو وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔