وادی اردن : قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے وادی اردن میں بردلہ کے مقام پر موجود پانی کے پائپ بھی چھین لیے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق بردلہ کے مقامی فلسطینی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے پائپ خرید کر قصبے میں پہنچائے جنہیں ایک قریبی پانی کے نالے تک بچھایا جانا تھا مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو پائپ لائن بچھانے سے روکنے کے ساتھ ان کے لائے گئے پائپ بھی غصب کرلیے۔ واضح رہے کہ فلسطینیوں کے پائپ غصب کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کار آئے روز فلسطینیوں کی املاک پر غاصبانہ قبضہ کرتے اور فلسطینی کسانوں کو ان کی قیمتی اراضی اور املاک سے محروم کرتے ہیں۔ وادی اردن میں فلسطینی آبادی کی تعداد 10 ہزار ہے، ان میں سے زیادہ تر فلسطینی گلہ بانی اور زراعت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔