لندن : برطانیہ میں ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش بھی کی گئی ۔  لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے مظاہر ہ کیا  اور اس دوران مظاہرین نے حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش بھی کی ہے، مظاہر ین نے نواز شریف کے گھر میں داخلے کے وقت اعجاز گل پر ٹرالی بھی پھینکی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفر ی موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کے پاس اسلحہ ہونے کی بھی اطلاعات تھیں جو جھوٹی ثابت ہوئیں