بہاولپور: حکومت پنجاب کے حکم کی خلاف ورزی ابھی تک ڈسٹرکٹ بورڈ پنجاب ووکیشنل انسٹیٹیوٹ بہاولپورسے سیاسی عہدیداروں کونکالانہیں گیا۔ پیپلزاکیڈمی کے اجلاس میں تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاگیاہے کہ حکومت پنجاب نے انتخابات کوشفاف بنانے کیلئے ایسے افراد جن کاکسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے انہیں سب کمیٹیوں اوربورڈ زسے سبکدوش کردینے کاحکم جاری کررکھاہے لیکن سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے متحرک رہنماؤں چوہدری محمودمجید اورسابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید کوڈسٹرکٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ بہاولپورکی صدارت اورممبرشپ سے سبکدوش نہیں کیاگیابلکہ غیرقانونی ہوجانیوالے اس بورڈ کے ذریعے مورخہ13 جولائی کو 20 کے قریب خالی آسامیوں پرریکروٹمنٹ کرائی جاری ہے جوالیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ پالیسی کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے پیپلزاکیڈمی کے اجلاس میں نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری، سیکرٹری عشروزکوۃ پنجاب، ڈویژنل کمشنر اورڈپٹی کمشنربہاولپور سے اس خلاف ورزی کاسنجیدہ نوٹس لینے کامطالبہ کیاگیاہے۔پیپلزاکیڈمی کی عہدیدار محترمہ مدیحہ سعید ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ حکم مورخہ25 جون کے بعد ڈسٹرکٹ وی ٹی آئی بورڈ آف مینجمنٹ کی تمام سرگرمیاں غیرقانونی ہیں