راولپنڈی:  سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاہے جہاں انہیں اے ” اے “ کلا س دی گئی ہے جبکہ ان کے کمرے کے سامنے بھی خوبصورت منظر ہے ۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر کو جیل منتقل کرنے کے بعد سب سے پہلے ان کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد انہیں ان کے کمرے میں منتقل کیا گیا جہاں کمرے کے عین سامنے لان ہے جبکہ اس میں بیڈ منٹن کورٹ بھی ہے ۔ کیپٹن صفدر کو اے کلاس کٹیگری میں ٹھنڈے پانی کیلئے فریج ، گرمی کو دو بھگانے کیلئے اے سی اور پنکھا جبکہ ملک کے حالات سے ہر وقت باخبر رہنے کیلئے ٹی وی اور اخبار کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ کیپٹن صفدر کو جیل میں چار مشقتی بھی دیئے جائیں گے ۔