شکارپور (امیر علی بھٹو) سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کے رہنما محمد میاں سومرو نے کہاکہ پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہے ، مرکز میں حکومت بنائے گی اور سندھ میں بھی جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی ، سابقہ وزیر اعظم اور این اے 196 جیکب آباد پر پی ٹی آئی کے امیدوار محمد میان سومرو کی شکارپور کے پی ایس 7 پر جی ڈی اے امیدوار آغا تیمور پٹھان کی رھائش گاھ سلطان کوٹ آمد، پیپلز پارٹی کے سابقہ ایم پی اے پتمبر سیوانی نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے کا اعلان کیا، پی ٹی آئی جیکب آباد کے رہنما راجہ جکھرانی نے اپنے اختلافات ختم کرکے محمد میاں سومرو کی مکمل حمایت کرنے کی یقین دہانی دلائی ، یاد رہے کہ راجہ جکھرانی پیپلز پارٹی کے ڈویزنل صدر و این اے 196 کے امیدوار اعجاز جکھرانی کے بہنوئی ہیں، محمد میاں سومرو اور راجہ خان جکھرانی کی آپس میں صلح کرانے میں جی ڈی اے کے رہنما آغا تیمور خان اہم کردار ادا کیا اور صلح کرائی ، اس موقعے پر محمد میاں سومرو نے آغا تیمور کی حمایت کرنے کا اعلان کیاکہ شکارپور میں سومرو برادری کے ووٹ آغا تیمور کو دلانے کی کوشش کروں گا ، محمد میان سومرو نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار ملک بھر سے کامیاب ہونگے اور وفاقی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی جبکہ سندھ میں جی ڈی اے اور پی ٹی آئی مل کرکے حکومت بنائے گی ۔